عالم دیگر

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بدلی ہوئی حالت، تبدیل شدہ حالات۔  بیخود اس مست ادا و ناز بن رہتے ہیں ہمعالم اپنا دیکھیے تو عالم دیگر ہے اب      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٦٧٥ ) ٢ - دوسرا جہان، دوسری دنیا (ماخوذ : اسٹین گاس)

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ عدد ترتیبی 'دیگر' لگانے سے مرکب 'عالم دیگر' بنا۔ اردو میں اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر